ٓ السلام و علیکم ورحمۃ اللہ میر ا سوال یہ ہے کہ سید زادی کی غیر سید سے شادی کے بارے میں مذہبِ آلِ ؑ محمد ؑ کیا کہتا ہے۔ ذرا تفصیلی جواب دیں ۔
ابنا: علیکم السلامسید زادی کی شادی غیر سید کے ساتھ کرنے میں کوئی اشکال نہیں بشرطیکہ وہ شیعہ ہو۔ اسلام میں شیعہ ہونے کی شرط ہے سید کی کوئی قید نہیں ہے۔ فقہ امامیہ میں صرف اتنا مسئلہ ہے کہ سید لڑکی غیر سید لڑکے سے شادی کر سکتی ہے لیکن سنی سے نکاح کرنے میں اشکال ہے۔ شیعہ لڑکا سنی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے لیکن شیعہ لڑکی سنی لڑکے سے شادی نہیں کر سکتی اگر چہ وہ سید ہی کیوں نہ ہو۔سیدانیوں کی غیر سیدوں سے شادی کی مثالیں ایران میں کثرت سے موجود ہیں سید مراجع کرام نے اپنی بیٹیوں کو غیر سادات لڑکوں کو دے رکھا ہے اور غیر سید سیدانیوں سے بڑے فخر سے شادیاں کرتے ہیں کہ سید لڑکی کے ساتھ شادی سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہماری محرم ہو جائیں گیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲مربوطہ لینکسکیا سید اور غیر سید کی اسلام میں کوئی درجہ بندی نہیں ہے؟
source : www.abna.ir