میں شہداء کے خانواوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے مقابلے کے لئے پاکستان کی حکومت کےساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر پشاور میں انسانیت دشمن دھشتگروں کے ہاتھوں ڈیڑھ سو کے قریب ہوئے بچوں کے قتل عام کے بعد ایران کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انتہا پسندی اور دھشتگردی سے مقابلہ کے لیے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے آمادہ ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی کے پیغام کا مکمل ترجمہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب نواز شریف صاحب
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم
پیشاور شہر میں اسکولی بچوں پر اس افسوسناک اور وحشتناک دہشتگردانہ حملے کی آپ اور ملت پاکستان کو تعزیت پیش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے جام شہادت نوش کیا ۔
اس واقعہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ انتہاپسند اور تشدد کے مقابلے اور دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنے کے لئے، علاقے کی تمام حکومتوں اور عالمی برادری کے ٹھوس عزم و ارادے کی ضرورت ہے میں شہداء کے خانواوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے مقابلے کے لئے پاکستان کی حکومت کےساتھ مکمل تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
source : www.abna.ir