اردو
Wednesday 27th of November 2024
0
نفر 0

شیخ علی سلمان کی با عزت رہائی تک مظاہرے جاری رہیں گے

شیخ علی سلمان کی با عزت رہائی تک مظاہرے جاری رہیں گے

کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ کی بحرینی عوام کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت نے اپوزیشن جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری اور ممتاز شیعہ عالم دین کی حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے بحرینی عوام کے مذہبی قائد شیخ عیسی قاسم نے شیخ سلمان کی باعزت رہائی تک مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی شیعوں کے قائد اور ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آل خلیفہ حکومت کے بہمیانہ اور ظالمانہ اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت کے لئے بہتر تھا کہ وہ تحقیق کے بعد شیخ علی سلمان کو رہا کردیتی لیکن اس ایسا نہ کرکے اپنی بربریت کا بھر پور ثبوت دیا ہے اور جب تک شیخ علی سلمان آزاد نہیں ہوں گے بحرین میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام اپنے جمہوری حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں اور ان کی جد و جہد بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صہیونی ریاست کے مسجد الاقصیٰ پر متشددانہ اقدامات ...
ہندوستانی سیاست ایک نئے دروازے پر کھڑی ہے
مختلف ممالك میں ۱۲۰۰ غير ايرانی حافظ قرآن طلباء ...
تعليمات اسلامی پر خصوصی توجہ ؛ محكمہ اوقاف مصر كے ...
پنجاب کے وزیر داخلہ خود کش حملے میں ہلاک
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کا مستعفی وزیروں کو ...
وال اسٹریٹ جرنل: عرب حکام نے فلسطین کو بھلا دیا ہے
گزشتہ تیس سال کے دوران انڈونیشیا کی سب سے بڑی ...
متعصب یہودیوں کے ہاتھوں اسحاق نبی (ع) کے مقبرے کی ...
امام رضا (ع) کي دس احاديث

 
user comment