اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

عالم اسلام کے مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی (ص) سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے، علامہ ساجد نقوی

عالم اسلام کے مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی (ص) سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے، علامہ ساجد نقوی

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خاتم المرسلین ﷺ اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کی پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیاں عالم بشریت کے لئے نجات اور ہدایت کا پیغام لائیں۔ پیغمبر گرامی(ص)کی آمد کا مقصد دنیا کو تاریکیوں کی گہرائی سے نکال کر نور کی بلندیوں تک پہنچانا تھا، یہی وجہ ہے کہ سرور کائنات(ص)کی تبلیغ اور جدوجہد سے آج اسلام ایک ایسا دین بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص، ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ عالم اسلام کے داخلی و خارجی مسائل کا واحد حل سیرت پیغمبر گرامی(ص)سے صحیح استفادہ اور اتحاد و وحدت میں مضمر ہے، لہذا انہیں چاہیے کہ وہ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دیں، نفرتوں، بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کریں، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اور مشترکات پر جمع ہوکر وحدت کا عملی مظاہرہ کریں۔

پیغمبر گرامی(ص)اور حضرت امام جعفر صادق(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت اور ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امام الانبیاء حضرت رسول خدا(ص)کی سنت اقدس اور اہل بیت اطہار کی سیرت و کردار کو مشعل راہ بناکر اسلام کے مشترکات کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ اپنی بدحالی پر قابو پاسکتی ہے۔ پیغمبر گرامی(ص)نے قرآن کریم، احادیث اور اسلامی تعلیمات کی شکل میں نظریہ و عقیدہ اور اپنی سیرت عالیہ کی شکل میں عمل کا جو بہترین اثاثہ امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کے لئے چھوڑا ہے، اس سے صحیح استفادہ کرکے حقیقی معنوں میں دنیوی و اخروی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ بدقسمتی سے آج امت مسلمہ سیرت نبوی(ص)اور تعلیمات اہل بیت اطہار(ص)پر عمل طور پر عمل پیرا نہیں ہے اور ذاتی و اجتماعی سطح پر مختلف برائیوں، گناہوں، کوتاہیوں اور انتشار و افتراق کا شکار ہے، جس کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تختہ مشق بنا رہی ہیں اور دنیا کے ہر حصے میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment