اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

سامرا میں پانچ خودکش حملے، سپاہ بدر کا ایک کمانڈر شہید

سامرا میں پانچ خودکش حملے، سپاہ بدر کا ایک کمانڈر شہید

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سکیورٹی ادارے نے سامراء کے مقدس شہر میں آج ہوئے پانچ بم دھماکوں کی خبر دی ہے۔
عراق کے شہر سامراء میں آج تکفیری دھشتگردوں نے کار بم دھماکوں اور ماٹر گولوں سے عام لوگوں اور عراقی فوج کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ۳ افراد شہید اور ۴۱ زخمی ہوئے ہیں تاہم شہید ہونے والوں کی دقیق اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھشتگردوں نے خود کش اقدامات کے ذریعے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑیوں کو مختلف جگہوں پر بلاسٹ کیا جبکہ دھماکوں کے ساتھ ساتھ الحویش کے علاقے میں کئی ماٹر گولے بھی داغے۔
بعض رپورٹوں کے مطابق سپاہ بدر کے ایک کمانڈر رافد جبار الموالی ان حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کی سکیورٹی پولیس سامراء میں امامین عسکریین (ع) کے روضے کی حفاظت میں مصروف ہے۔
دھشتگرد گروہ داعش نے سامرہ پر کئے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...

 
user comment