کی رپورٹ کے مطابق، لیبیا کے فضائیہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ فوج کے دو جنگی طیاروں سخوئی اور مگ- 21 نے جمعہ کو مشرقی طرابلس کے مصراتہ شہر میں شدت پسندوں کے ہتھیاروں کے گودام پر بمباری کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے اسی طرح سرت میں قرضابيہ فوجی چھاؤنی پر بھی حملہ کیا اور بھاری ہتھیاروں والے ایک گودام کو تباہ کر دیا۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ گودام فجر لیبیا نامی شدت پسند گروہ کو ہتھیاروں کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعے تھا۔
لیبیا کی فوج نے دسمبر کے آخر میں مشرقی طرابلس سے دو سو کلومیٹر فاصلے پر واقع مصراتہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کی۔ فوج نے اس شہر میں اسٹیل کے کارخانوں، ہوائی اڈے اور كیڈیٹ کالج کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقام فجر لیبیا نامی شدت پسند تنظیموں کے اہم ٹھکانوں میں ہے اور فوج کی کوشش ہے کہ ان مقامات کو تباہ کر دے تاکہ شدت پسندوں کے ہاتھ بھاری ہتھیار نہ لگ سکیں۔
فجر لیبیا کے دہشت گردوں نے اگست میں طرابلس پر قبضہ کر لیا تھا اور طرابلس کے معیتیقہ ہوائی اڈے، مصراتہ، سرت اور زواره پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔
source : www.abna.ir