اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

مسلمان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار

مسلمان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار

کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل "ینس اسٹولنبرگ" نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمان دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہے ہیں کہا کہ ہمیں کسی مذہب اور قوم کو دہشت گردی کا ذمہ دار قرار نہیں دینا چاہئے اور مسلمانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر اس مسئلے کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ینس اسٹو لنبرگ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے کچھ اقدامات کی ضرورت ہے اور یہ تمام یورپی ملکوں کا فریضہ ہے اور پولیس اور انٹلی جنس اداروں کو بھی اس سلسلے میں بہت قریبی تعاون انجام دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسے جارح عناصرہیں جن کے خلاف بھرپور مقابلے کی ضرورت ہے اور یہ کہنا ابھی جلدی ہوگی کہ پیرس میں حملہ کرنے والوں کے محرکات کیا تھے ۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ مسلمان ہی سب سے زیادہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہيں، اور بیشتر مسلمان دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بھی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہيں اور یہ وہ چیز ہے جس سے ہمیشہ اور ہر جگہ نفرت کی جاتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز فرانس کے شہر پیرس میں ہفتہ وار چارلی ایبڈو اخبار کے دفتر پرحملے میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment