اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

کونسل آف علمائے امامیہ شنگن کا پرتگال میں اہل البیت(ع) اسلامی مرکز کا دورہ

کونسل آف علمائے امامیہ شنگن کا پرتگال میں اہل البیت(ع) اسلامی مرکز کا دورہ

یورپ کی کونسل آف علمائے امامیہ شنگن نے بروز اتوار(۱۸ جنوری ۲۰۱۴) کو پرتگال کے دار الحکومت لیسبن میں واقع اہل البیت(ع) اسلامی ثقافتی سنٹر کا دورہ کیا۔
اہل البیت(ع) اسلامی مرکز کے عہدہ داروں سے بروز اتوار نماز مغرب کے بعد ہوئی اس مرکز میں میٹنگ کے دوران انہوں نے اس ملک میں اسلامی مرکز کی ضرورت کو مسلم قرار دیتے ہوئے دینی، علمی اور ثقافتی خدمات کی انجام دہی میں اسلامی مرکز کی پیشرفت اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے شیعہ علماء نے اس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ یہ اسلامی مرکز اس ملک میں شیعہ کمیونٹی کے علاوہ دیگر اسلامی مذاہب بلکہ غیر اسلامی مذاہب کے لیے بھی اپنی خدمات پیش کرے اور حقیقی اسلام کو متعارف کروانے میں بنیادی کردار ادا کرے جبکہ شیعہ کمیونٹی میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
علمائے کرام نے لسبن کے اسلامی مرکز کے ذریعے تاہم انجام دی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں، جوانوں اور خواتین کے لیے خاص طور پر مروجہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر زور اور اسے عصر حاضر کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے یورپ کے اندر تبلیغی میدان میں حاصل کردہ اپنے تجربات کی روشنی میں اس ادارے کے استحکام کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور اس بات پر تاکید کی کہ اس کی کامیابی کا راز دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور ہم آہنگی میں مضمر ہے۔
واضح رہے کہ کونسل آف علمائے امامیہ شنگن کے اراکین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شمشاد حسین رضوی اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا مقبول احمد نوگانوی کی قیادت میں یورپ کے مختلف ممالک منجملہ برطانیہ، ناروے، سویڈن اور اٹلی سے پرتگال تشریف لائے تھے۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا

 
user comment