اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

دنیا کے اسلامی ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ جھوٹے اسلام کی تبلیغ کا سد باب کریں: موسوی تبریزی

دنیا کے اسلامی ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ جھوٹے اسلام کی تبلیغ کا سد باب کریں: موسوی تبریزی

مجمع جہانی اہلبیت(ع) کے مشیر اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی تبریزی نے مجمع جہانی سے منسلک دنیا کے ثقافتی مراکز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: موجود دور میں اسلام جو دو بڑی آفتوں سے جھوج رہا ہے ان کے پیش نظر تمام اسلامی ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ وہ جھوٹے اسلام کی ہو رہی تبلیغ کا سد باب کریں۔
سید موسوی تبریزی کی گفتگو کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وہ دنیا جس میں ہم اور آپ زندگی بسر کر رہے ہیں وہ فتنہ و فساد، جھوٹ و فراڈ، گمراہی و بے راہ روی اور قتل و غارت سے بھری پڑی ہے یہ صورت حال دو وجوہات سے وجود میں آئی ہے:
پہلی وجہ اسلام کے باہر، بعض استعماری طاقتوں نے عدالت کو زینت کی کینڈلاسٹک بنا کر رکھ دیا اور انسانی حقوق کو بے گناہ انسانوں کے قتل کا بہانہ بنا دیا ہے۔ وہ حکومتیں جو ہزاروں ٹن گندم سمندر میں پھینک دیتی ہیں تا کہ ان کی اجناس کی قیمتیں بازار میں نیچے نہ گریں جبکہ دوسری طرف بھوکے اور بے سہارہ لوگوں کے خوفناک اعداد و شمار اقوام متحدہ میں موجود ہیں۔
دوسری وجہ امت مسلمہ کے اندر، کچھ ایسے عناصر کو وجود میں لایا گیا ہے جو ہمارے اسلام، جو امن و شانتی کا دین ہے، کو نفرت اور بربریت کا دین بنا کر پیش کر رہے ہیں جو اسلام اور نبی اکرم(ص) کے نام پر قتل و غارت کے لیے پوری دنیا سے جوانوں کو اکھٹا کر رہے ہیں اور انہیں دھشتگرد بنا رہے ہیں۔
ایسی دنیا میں اور ایسے مظالم کے مقابلے میں ہمیں کیا کرنا ہو گا؟
ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ نبی اکرم(ص) کا لایا ہوا دین جو وہی قرآن و عترت ہے، رحمت، عدالت اور برابری کا دین ہے، ایسا دین ہے جس میں ہر ذی حق کو اس کا حق ملتا ہے، ایسا مکتب ہے جس میں تمام مومنین ایک بدن کے اعضاء کی طرح ہیں کہ ایک عضو کو درد کا احساس ہو تو باقی اعضا کو چین نہیں آتا، ایسا دین جس میں انسانوں کے درمیان اختلاف اور افتراق کا بیج بونا ہر گز درست نہیں، وہ اسلام جس میں امام صادق (ع) اپنے اموال کا کچھ حصہ کچھ لوگوں کے پاس امانت کے طور پر رکھتے ہیں اور ان سے فرماتے ہیں:'' جب دیکھو کہ مومنین آپس میں اختلاف کا شکار ہیں تو اس پیسے سے ان کے درمیان امن و آشتی کی فضا قائم کر دینا‘‘۔
پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت(ع) کے دین کہ جو وہی اسلام ناب ہے میں زندگی کی صحیح ڈگر، انسان کا طور طریقہ اور اخلاق ہے خود اپنے ساتھ، اپنے گھر والوں کے ساتھ، اپنے سماج کے ساتھ، حتی زمین، درخت، حیوانات اور دیگر اشیاء کے ساتھ۔ یہ خوبصورت مفاہیم اور ان پر عمل پیرا ہونا زندگی کے لیے خوشگوار فضا قائم کرتا ہے کہ انسان اسی دنیا میں اللہ کی جنت کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔
ہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی(مجمع جہانی اہلبیت) کی جانب سے سب سے پہلے مکتب اہلبیت(ع) کے پیروکاروں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اس کے بعد تمام دیگر ادیان و مکاتب کے ماننے والوں کی طرف۔ انسانوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، سوائے تقویٰ اور اللہ کے ساتھ رابطے کے علاوہ۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی ساری طاقت و توانائی کا استعمال کر کے اپنے پروردگار کی طرف بازگشت اختیار کریں۔
اس مقصد تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مساجد، امام بارگاہوں، ثقافتی و تبلیغی مراکز اور تعلیمی اداروں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ منسلک پوری دنیا کے ثقافتی مراکز کو چاہیے کہ تعلیمات قرآنی اور اخلاق نبوی(ص) کی بنیاد پر منظم منصوبہ بندی کریں اور ایک جانب سے مسلمانوں کو اپنی طرف جذب کریں اور دوسری جانب غیر مسلمانوں کے درمیان حقیقی دین کی تبلیغ کر کے جھوٹے اسلام کی تبلیغ کا سد باب کریں۔
خداوند عالم سے اہلبیت اطہار(ع) کے تمام پیروکاروں کی توفیقات میں اضافے کے لیے دعا کرتے ہیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے ''اسلامی عالمی گھرانہ کانفرنس‘‘ جو گزشتہ ہفتے جمعرات کو قم میں شروع ہوئی اور دنیا کے ۶۰ اسلامی ثقافتی مراکز نے اس میں حصہ لیا آج جمعرات کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
اس کانفرنس کے ساتھ ساتھ اسلامی گھرانہ نمائشگاہ بھی قائم کی گئی جس میں مختلف ثقافتی مراکز نے اپنے اپنے محصولات کو نمائش کے طور پر پیش کیا۔


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment