۔ پاکستان کے ساحلی شہر اور کراچی میں سٹی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار جامعہ کراچی کے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سبط جعفر کے قتل کے ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے- غلام قادر تھیبو کے مطابق ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سےہے- سٹی پولیس چيف نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جن میں رینجرزاہلکاروں پرفائرنگ، 1993 میں ایک سیاسی جماعت کے3کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
source : www.abna.ir