اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

حرم ابراھیمی میں اذان پر پابندی

حرم ابراھیمی میں اذان پر پابندی

کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزرات اوقاف نے اتوار کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکام نے رواں سال کے آ غاز میں اس بہانے سے کہ صیہونی کالونیوں کے باشندوں کو تکلیف پہنچتی ہے، شہرالخلیل میں حرم ابراہیمی کے صحن میں اذان دینے پر پابندی لگارکھی- اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ غاصب اسرائیلی حکام نے مسلمانوں پر پابندیاں عائد کرنے اور مسجد ابراہیمی میں اذان کے ساتھ نماز ادا کرنے سے روکنے کے لئے اس پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے- اور اس مقدس مقام تک جانے والے اصلی راستوں پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہیں- دوسری جانب صیہونی کالونی کے ایک باشندے نے الخلیل میں ایک فلسطینی صحافی پر جان بوجھ کرگاڑی چڑھا دی- فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی کے ایک باشندے نے اتوار کو شہرالخلیل میں حضرت ابراہیم کے حرم کے قریب ایک فلسطینی پرجان بوجھ کرگاڑي چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا-" ابو ارمیلہ" فلسطین کے انسانی حقوق کے ادارے بتسلیم کے صحافی ہیں جو حادثے کے وقت الخلیل کے قدیمی علاقے بالخصوص حرم حضرت ابراہیم میں صیہونی فوجیوں کے جرائم کی رپورٹنگ کرنے میں مشغول تھے- درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے ان فلسطینیوں پر فائرنگ کی جو غزہ کی تعمیر نو اور اس علاقے کا محاصرہ ختم کئے جانے کے لئے غزہ پٹی کے مشرقی علاقے میں مظاہرہ کررہے تھے- قابل ذکر ہےکہ دسیوں فلسطینی شہریوں اور امن کارکنوں نے اتوار کو غزہ پٹی کے مشرقی علاقوں میں مظاہرہ کرکے اس علاقے کا محاصرہ ختم کئے جانے اور پچاس روزہ جنگ کے دوران ہونے والے نقصان کے ازالے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا-


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment