مصری نیوز ایجنسی او این سی کی رپورٹ کے مطابق قاھرہ حکومت کی وزارت ہوابازی کی جانب سے شہریوں کی واپسی کے لئے قائم کئے جانے والے ھوائی رابطے کے ذریعے ہفتے کی صبح کو ایک سو بانوے مصری شہری اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہيں۔ یہ مصری شہری لیبیا سے نکلنے کے بعد تیونس کے جربا ائیرپورٹ سے قاھرہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ مصر کی شہری ہوابازی کی وزارت نے قاھرہ واپس آنے والے مصریوں کے لئے سخت سیکورٹی کا انتظام کیا ہے۔ مصری شہریوں کا طیارہ قاھرہ ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی ان کے سامان اور سفری دستاویزات کی سختی سے جانچ کی گئ۔ ذرائع کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ اور تیونس میں اس ملک کے سفیر کے تعاون سے لیبیا سے فرارکرکے تیونس پہنچنے والے مصری شہریوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور مسافروں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں روزانہ دوہزار مصریوں کو ان کے ملک پہنچانے کے لئے چار طیاروں کو مختص کیا جائے گا۔ لیبیا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مصری شہریوں کے اغوا اور قتل کے واقعات بڑھنے کے بعد مصر نے لیبیا سے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانا شروع کردیا ہے
source : www.abna.ir