اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

باغیوں کے بعض اڈوں پر میانمار کی فوج کا قبضہ

باغیوں کے بعض اڈوں پر میانمار کی فوج کا قبضہ

رپورٹ کے مطابق میانمار کی فضائیہ نے ہفتے اور اتوار کو باغیوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کرکے لاؤکای - کونگیان کے راستے ميں ان کے کئي اڈوں پر قبضہ کرلیا- بتایا جاتا ہے کہ ان جھڑپوں میں چار فوجی ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے ہیں- حملوں کے دوران تین باغی مارے گئے اور ان کو اپنے بہت سے ہتھیاروں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے- میانمار کے حکام نے اتوار کو کہا تھا کہ باغیوں نے صوبہ شان کے شہر لاکای کے مضافات کی طرف جانے والی ایک بین الاقوامی امدادی ٹیم کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے- اس گاڑی پر صحافیوں اور عام شہریوں سمیت تیرہ افراد سوار تھے- چین سے ملحق میانمار کے سرحدی علاقے کودانگ میں ہونے والی جھڑپوں میں نو فروری سے تیزی آگئي ہے جس کے باعث چھ سال سے بند جھڑپوں کےدوبارہ شروع ہوجانے کے سلسلے میں پھر تشویش پیدا ہوگئی ہے- ابھی تک دور دراز واقع اس علاقے میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہو جانے کی وجوہات واضح نہیں ہیں- چین سے ملحق میانمار کی سرحد ی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے باعث اس علاقے کے تیس ہزار سے زيادہ افراد گھر بار چھوڑ کر چین فرار کرگئے ہيں جبکہ میانمار میں بے گھر ہونے والوں کی تغداد اس کے علاوہ ہے


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں ...
فرانس ؛ مسلمان نوجوانوں كا سالانہ اجلاس منعقد ہو ...
اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے ...
ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے ...
ترکی میں بم دھماکے کے بعد دھشتگردی کے خلاف مظاہرہ
مغرب، سقوط کے دھانے پر !
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، سات ...
مكہ مكرمہ میں قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن ...
داعش نے الانبار میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال ...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک مسجد پر شدت پسندوں ...

 
user comment