اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

ماحولیات کے تحفظ پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ ماحولیات کے تحفظ کی قومی دستاویز تیار کی جاني چاہیے اور ماحولیات کو تمام ترقیاتی اور صنعتی منصوبوں سے جوڑنا ضروری ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز محکمہ قدرتی ذخائر اور ماحولیات کے عھدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں فرمایا ہے کہ ماحولیات کی تخریب
ماحولیات کے تحفظ پر رہبرانقلاب اسلامی کی تاکید

کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہےکہ ماحولیات کے تحفظ کی قومی دستاویز تیار کی جاني چاہیے اور ماحولیات کو تمام ترقیاتی اور صنعتی منصوبوں سے جوڑنا ضروری ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتوار کے روز محکمہ قدرتی ذخائر اور ماحولیات کے عھدیداروں اور کارکنوں سے خطاب میں فرمایا ہے کہ ماحولیات کی تخریب کو جرم قرار دیا جانا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ماحولیاتی مسائل جیسے فضائي آلودگي، گرد وغبار کی مشکل، جنگلوں، چراگاہوں اور گرینری کے مسائل کے حل کے لئے منصوبہ بندی، تدابیر، ان کی مسلسل پیروی کرتے رہنے، نیز متعلقہ اداروں کی سنجیدگي کی ضرورت پر تاکید فرمائي۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ماحولیات کے مسائل کو عالم گیر مسائل قراردیا اور ان مسائل کے طویل المدت نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مختلف ملکوں کے حالات کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ماحولیات کے بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے اور ان کا راہ حل موجود ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پانی، ہوا، اور خاک، ماحولیات کے تین بنیادی عنصر شمار ہوتے ہیں اور بڑے شہروں میں ماحولیات کی آلودگي نیز گرد وغبار اور پانی کی قلت نیز زمینوں کے بنجر ہونے جیسے مسائل کے حل کے لئے تشہیرات سے زیادہ سنجیدگي سے کام کرنے اور ان کاموں کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جنگلات اور چراگاہیں شہروں کے لئے پھیپھڑوں کاحکم رکھتی ہیں اور زمین بھی ان ہی سے زندہ رہتی ہے۔ آپ نے مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں جنگلات اور چراگاہوں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا- آپ نے فرمایا کہ متعلقہ اداروں کے حکام کو، جنگلات کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہیے- آپنے فرمایا ہوٹلوں کی تعمیر اور صنعت سیاحت میں فروغ یا بظاہر کسی اور قابل قبول جواز کی بنا پر جنگلات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے زمینوں کو ہڑپ کرنے اور حالیہ دنوں میں پہاڑی علاقوں پر ناجائز قبضے اور پہاڑیوں پر عمارتوں اور گھروں کی تعمیر کو افسوسناک قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ قانون میں ایسے اقدامات کو جرم قراردیا جائے اور ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو بغیر کسی چھوٹ کے عدالت کے سپرد کردیا جائے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...
مارسيل میں جامع مسجد كی تعمير كی دوبارہ اجازت دے ...
حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے

 
user comment