اردو
Monday 17th of June 2024
0
نفر 0

آل سعود کا صنعا ہوائی اڈے پر حملہ، ایرانی جہاز لینڈ کرنے میں ناکام

سعودی جنگی جہازوں نے صنعا کے ایئرپورٹ پر حملہ کر کے طبی امداد لے جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے جہاز کو اس ایئرپورٹ پر بیٹھنے سے روک دیا۔
آل سعود کا صنعا ہوائی اڈے پر حملہ، ایرانی جہاز لینڈ کرنے میں ناکام

سعودی جنگی جہازوں نے صنعا کے ایئرپورٹ پر حملہ کر کے طبی امداد لے جانے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے جہاز کو اس ایئرپورٹ پر بیٹھنے سے روک دیا۔
اس فضائی حملے میں جو کچھ ہی دیر پہلے کیا گیا صنعا ہوائی اڈے کے رن وے اور کنٹرول ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔
ہوائے اڈے کے رن وے کو اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا چونکہ ایران عمان اور یمن سے صنعا ہوائی اڈے پر بیٹھنے کی اجازت لے چکا تھا اور قانونی طور پر ایرانی ہوائی جہاز کو روکا نہیں جا سکتا تھا۔
طبی امداد کا حامل اسلامی جمہوریہ ایران کا ہوائی جہاز سعودی حملوں کی وجہ سے آخر کار صنعا ہوائی اڈے پر بیٹھنے میں کامیاب نہیں ہوا اور ایران واپس لوٹ آیا۔یہ ایسے حال میں ہے کہ یمن کے مظلوم عوام کو طبی امداد کی شدید ضرورت ہے۔

صنعا ہوائی اڈے کے ڈائرکٹر خالد الشایف نے بتایا ہے کہ صنعا ہوائی اڈے پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے- صنعا ایئرپورٹ سیاسی تنازعات سے ہمیشہ دور رہا ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کی خدمت کرتا رہا ہے- صنعا ایئرپورٹ یمن میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہے اور سبھی کو انسان دوستانہ خدمات فراہم کر رہا ہے- اس ایئرپورٹ پر حملے سے واضح ہو گیا ہے کہ جو لوگ انسانی حقوق اور انسانی امداد کو اہمیت دینے کا دعوی کرتے ہیں وہ اپنے دعؤوں میں جھوٹے ہیں- ان کی کارکردگی ان کے دعؤوں کے بالکل برخلاف ہے- انہوں نے کہا آج اس ہوائی اڈے پر بلاجواز بمباری کی گئی ہے اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن ہماری غیر فوجی تنصیبات پر رحم کر رہا ہے نہ ہی انسان دوستانہ مسائل پر توجہ دے رہا ہے- انھوں نے کہا کہ مسلسل بمباری ہو رہی ہے اور جارح دشمن ہمارے اوپر مسلسل گشت کر رہا ہے- قابل ذکر ہے کہ آل سعود کے جنگی جہازوں نے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی چار حملے کئے ہیں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شام میں ۲۰۰ سے زائد دھشتگرد ہلاک
عراق میں داعش کے ہاتھوں بارہ لاکھ خواتین بے گھر
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اسلام مخالف متنازع ...
علاقے میں دھشتگردوں کی شکست پر سید حسن نصر اللہ ...
وائٹ ہاوس کے سامنے سید الشہداء(ع) کا ماتم
آیت ‌الله جوادی آملی: خداوند عالم عدل محض ہے
مسلمانوں كے عبادی مراكز پر دھماكے عالمی استكبار ...
خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے ...
عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی ...
قطر ؛ قرآن كريم میں مذكور پودوں كی تصاوير پر ...

 
user comment