اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں دسیوں تکفیری دھشتگرد جو صوبہ قلمون کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔
دھشتگرد ٹولہ جبہۃ النصرہ جو حالیہ دنوں شام کے شہر ادلب پر قبضہ کرنے کے بعد قلمون کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کر رہا ہے کو حزب اللہ سے شدید شکست کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز جبہۃ النصرہ کے دھشتگردوں نے قلمون کے علاقے ’’جرود الجبہ‘‘ میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور چھے گھنٹے کی جھڑپ کے بعد حزب اللہ نے جبہۃ النصرہ کو بھاری شکست سے دوچار کردیا۔ اس جھڑپ میں ۲۰ دھشتگرد ہلاک اور ۵۰ زخمی ہوئے جبکہ آخر کار عقب نشینی پر مجبور ہو گئے دھشتگردوں اور حزب اللہ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں حزب اللہ کا ایک مجاہد ’’حمزہ حسین زعیتر‘‘ شہید ہو گیا۔
واضح رہے کہ شام کی فوج ایک سال قابل حزب اللہ کی مدد سے لبنان کی سرحد پر واقع صوبہ قلمون کو دھشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروانے میں کامیاب ہوئی تھی لیکن حالیہ دنوں دھشتگردوں نے پھر قلمون کا رخ کر لیا ہے تاہم حزب اللہ ان کا صفایا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
شام میں دسیوں تکفیری دھشتگرد جو صوبہ قلمون کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔
شام میں دسیوں تکفیری دھشتگرد جو صوبہ قلمون کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔
source : abna