اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے تھے لیکن آج یمن میں ۔۔۔

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے ملکی حکام اور اسلامی ملکوں کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا بعثت کا مقصد جاہلیت کا مقابلہ کرنا تھا-
مشرکین مکہ بھی حرام مہینوں میں جنگ روک دیا کرتے تھے لیکن آج یمن میں ۔۔۔

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کی صبح تہران میں بعثت رسول اکرم(ص) کی مناسبت سے ملکی حکام اور اسلامی ملکوں کے سفراء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا بعثت کا مقصد جاہلیت کا مقابلہ کرنا تھا-

آپ نے فرمایا کہ جاہلیت کا دور پھر پلٹ آیا ہے جو شہوت اور ظلم کے زیر اثر ہے البتہ ماضی کے دور جاہلیت میں حرام مہینوں میں مشرکین مکہ بھی جنگ روک دیا کرتے تھے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا آج وہ لوگ، اس وقت کے مشرکین مکہ سے بھی بدتر ہیں، جو حرام مہینے میں بھی بے گناہوں کا قتل عام کرکے یمنی عوام اور گھرانوں کو سوگوار بنا رہے ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ یمن میں بدامنی و قتل عام کے ذمہ دار، علاقے کے ہی بعض ممالک ہیں مگر انھوں نے دھوکہ کھایا ہے-

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج کے دور کی جاہلیت، صدر اسلام کے دور کی جاہلیت سے، سینکڑوں گنا زیادہ اور خطرناک ہے-

آپ نے مزید فرمایا کہ اسلام بھی، آج مکمل طاقتور ہے اور عظیم اسلامی قوتّیں، پوری دنیا میں مختلف قسم کے وسائل و آلات کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران حتی المقدور مظلوموں کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہا ہے-

آپ نے اسلامی ملکوں کے حکام و اقوام کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج کے دور کی جاہلیت کے مقابلے میں بھی، استقامت کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے-

آپ نے فرمایا کہ اسلام اور علاقے کے دشمنوں کی موجودہ پالیسی، اسلامی ملکوں کو ایک دوسرے سے ڈرانا ہے- وہ فرضی دشمن کا ہوا کھڑا کرتے ہیں اور عالمی استکبار و صیہونیت اور ان سے وابستہ حقیقی دشمنوں کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس قسم کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنا، جاہلیت کا مقابلہ کرنے کے مترادف ہے-

آپ نے فرمایا کہ علاقے کی قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور اب اس بیداری کو ختم نہیں کیا جاسکتا-

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امت مسلمہ کی توانائی کو بھی اب نظرانداز نہیں کیا جاسکتا-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ استکبار، علاقے میں اپنے مفادات کی غرض سے پراکسی وار کے درپے ہے-

آپ نے فرمایا کہ خلیج فارس کے ممالک، علاقے میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں اور پرامن خلیج فارس، علاقے کے تمام ملکوں کے لئے باعث امن اور اس علاقے میں بدامنی، سب کے لئے بدامنی کا باعث ہوگی-

آپ نے علاقے میں استکبار کی سازشوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور فرمایا کہ علاقے میں دہشتگردی کے پس پردہ، امریکہ کے ہاتھ کار فرما ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی اس کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرتا رہے گا-

آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ داعش جیسے خطرناک ترین دہشتگرد گروہ، امریکہ نے ہی قائم کیا اور اس گروہ کی مکمل حمایت کی اور وہ، جعلی دہشتگرد صیہونی حکومت کی بھی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور ہم اس جہالت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرسکتے ہیں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...
عراق میں ایران کے سینئر فوجی کمانڈر شہید
یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یمن میں داعش کی سازش ناکام
علما‏ئے الازہر: وہابیت اسلام اور عالمی امن کے ...
اسلامی فیشن شو
علامہ ساجد نقوی: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ...

 
user comment