کی رپورٹ کے مطابق لینڈسی لوھان کو حال ہی میں نیویارک کی بروکلین کالونی میں قرآن پاک کا ایک نسخہ بغل میں دبائے دیکھا گیا ہے جس کے بعد اس کی قبول اسلام کی قیاس آرائیوں اور افواہوں میں بھی تیزی آگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ 28 سالہ لوھان کو نیویارک میں قرآن پاک اٹھائے اس وقت دیکھا گیا جب وہ عدالت کے فیصلے کے تحت ’’ڈوفیلڈُ‘‘ چلڈرن سینٹر میں صفائی کرنے آئی تھیں۔
برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب لوھان کو قرآن پاک کا نسخہ اٹھائے دیکھا گیا ہے۔ ماضی میں بھی ان پر روحانیت کے قریب ہونے کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ امریکی صحافی اور اینکر اوپرا وینفرے کو دیے گئے ایک انٹرویو لوھان نے خود بھی اعتراف کیا تھا کہ ’’میں خود کو ایک روحانی شخصیت‘‘ سمجھتی ہوں اور روحانیت ہی کی طرف مائل ہو رہی ہوں‘‘۔
لینڈسی لوھان بیک وقت اٹلی اور آئرلینڈ کا خاندانی پس منظر رکھتی ہیں اور انہوں نے کم عمری میں کیتھولک عیسائی فرقے کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے دیگر مذاہب کی تعلیمات کا بھی مطالعہ کیا۔
ڈیلی میل کے مطابق کچھ عرصہ پہلے لوھان نے اپنے ’فیس بک‘ صفحے پربھی قرآن پاک کی کچھ آیات پوسٹ کی تھیں۔
source : abna