اردو
Friday 27th of September 2024
0
نفر 0

بوہری برادری اور اسماعیلی برادری کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ کراچی پولیس چیف

کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ’پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے صفورہ کے علاقے میں اسماعیلی برادری کی بس پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائینڈ طاہر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے‘۔
بوہری برادری اور اسماعیلی برادری کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ کراچی پولیس چیف

کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ’پولیس کے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے صفورہ کے علاقے میں اسماعیلی برادری کی بس پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائینڈ طاہر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے‘۔

صفورہ بس حملے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے ڈان کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ حملے میں 11 افراد ملوث تھے جو کہ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سبین محمود اور متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل، بوہرا برادری اور امریکی پروفیسر پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث ہیں۔

کراچی پولیس چیف کے خیال میں یہ 11 ملزمان بین الاقوامی تنظیم القائدہ سے متاثر ہیں اور ان کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہیں۔

پولیس سربراہ کے مطابق ان 11 ملزمان میں سے 4 کا تعلق خیبر پختونخوا، 4 پنجاب اور دیگر 3ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسماعیلی اور بوہری برادری پر حملے کے عوامل کے پیچھے مذہبی انتہاء پسندی ہے۔

انھوں ںے کہا کہ ملزمان متعدد پولیس اہلکاروں اور افسران کے قتل کے علاوہ رینجرز اہلکار پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملزمان گذشتہ 6 ماہ سے شہر میں مختلف دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے تھے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاست کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام سیاسی قوتیں ...
فرانس ؛ مسلمان نوجوانوں كا سالانہ اجلاس منعقد ہو ...
اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے ...
ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے ...
ترکی میں بم دھماکے کے بعد دھشتگردی کے خلاف مظاہرہ
مغرب، سقوط کے دھانے پر !
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، سات ...
مكہ مكرمہ میں قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن ...
داعش نے الانبار میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال ...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں ایک مسجد پر شدت پسندوں ...

 
user comment