۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے کرد حکام اور ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں داعش کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کے ہوائی حملوں اور عوامی فورس "وائی پی ج
کی رپورٹ کے مطابق شام کے کرد حکام اور ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں داعش کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کے ہوائی حملوں اور عوامی فورس "وائی پی جی" کے حملوں میں کم از کم ایک سو ستر دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق کرد جنگجوؤں نے صوبہ حسکہ کے شہر تل تمر کے جنوب میں عبدالعزیز پہاڑیوں کے قریب داعش کے دہشت گردوں کو محاصرے میں لے لیا ہے- شام میں ہیومن رائٹس واچ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بھی کرد جنگجوؤں کی جانب سے داعش دہشت گردوں کے محاصرے کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ شام کردوں نے عبدالعزیز پہاڑیوں کو آزاد کرانے کے لیے کارروائی کی ہے- بتایا جاتا ہے کہ ان کارروائیوں میں تکفیری دہشت گردوں کے پاس موجود بڑی مقدار ہتھیار اور گولہ بارود صحیح و سالم حالت میں شامی فوج نے ضبط کرلیا ہے-
source : abna