اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد امام علی(ع) میں دو ہفتہ قبل نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں زخمی ہوئے افراد میں سے منصور فتیل نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے گزشتہ روز پوری شان و شوکت کے ساتھ اس شہید کا جلوس جنازہ نکال کر سپرد خاک کیا۔
شہید منصور فتیل کے جلوس جنازہ میں شریک افراد نے لبیک یا زینب، لبیک یا حسین اور لبیک یا شہید کے نعرے لگائے۔
سعودی عرب کے عالم دین شیخ عبد الکریم الحبیل نے اس دوران تقریر کرتے ہوئے مسجد امام علی(ع) اور مسجد امام حسین(ع) میں ہوئے نمازیوں پر حملوں کا ذمہ دار سعودی حکومت کو ٹھہرایا۔
واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل شہر قطیف کی مسجد امام علی (ع) میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے خودکش حملے میں ۲۲ افراد شہید جبکہ دسیوں زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے میں شہید ہوئے افراد کے زخم ابھی تازہ تھے کہ دو روز قبل مسجد امام حسین (ع) میں بھی نماز جمعہ کے دوران خود کش حملہ کر دیا گیا جس میں چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد امام علی(ع) میں دو ہفتہ قبل نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں زخمی ہوئے افراد میں سے منصور فتیل نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر
سعودی عرب کے شہر قطیف کی مسجد امام علی(ع) میں دو ہفتہ قبل نماز جمعہ کے دوران ہوئے خود کش حملے میں زخمی ہوئے افراد میں سے منصور فتیل نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
source : abna