بين الاقوامی گروپ : كويت كی وزارت اوقاف اور امور اسلامی كے سيكرٹری جنرل عبد المحسن الخرافی نے پندرہویں حفظ و تجويد قومی مقابلوں كا فائنل راؤنڈ امسال اكتوبر میں منعقد كروانے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے كويت سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانباء كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد المحسن الخرافی نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ مقابلے "قرآنی ھدانی " يعنی ميرے قرآن مجھے ہدايت كرو كے عنوان سے منعقد ہو رہے ہیں۔
الخرافی نے اس بات پر زور ديا كہ یہ مقابلے حفاظ كرام اور قراء حضرات كی جديد نسل كی تربيت میں انتہائی اہم كردار ادا كر رہے ہیں اور انہی كی بدولت ہمیں ايسے نماياں قاری دستياب ہو جائیں گے كہ جو مستقبل میں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں كويت كی نمائندگی كر سكیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے كويت كی جامع مسجد میں منعقد ہوں گے ۔
source : http://www.iqna.ir