اردو
Tuesday 30th of April 2024
0
نفر 0

یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے: سید حسن نصراللہ

کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے سعودی عرب یمن کیخلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، سید حسن نصراللہ کا
یمن کی مظلوم قوم کو علمائے اسلام کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے: سید حسن نصراللہ

 کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے سعودی عرب یمن کیخلاف وسیع پیمانے پر جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکمران ڈکٹیٹر اور ظالم ہیں جو یمن کے مظلوم عوام پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی جرائم کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس کی دنیا میں کوئی مثال بھی موجود نہیں۔

اسلامی جمہوری ایران کے مقدس شہر قم کے علماء اور اساتذہ کے اجلاس کے لئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ یمنی قوم کو، جو جارح عرب ممالک کے محاصرے میں ہے، علمائے اسلام کی حمایت کی ضرورت ہے، تاکہ اس کی حریت پسندی کی آواز دنیا والوں تک پہنچ سکے۔ سید حسن نصراللہ نے اس پیغام میں یمن کے مظلوم عوام کی حمایت میں قم کی اعلٰی دینی درسگاہ کے علماء کی جانب سے اس نشست کو قابل قدر اقدام قرار دیا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے عوام بھی ان مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں، جن سے ایرانی عوام انقلاب اسلامی کے ابتدائی سالوں میں دوچار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے عوام کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اپنے اس ہدف تک پہچنے کیلئے ان کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی حملے کر رہا ہے۔ سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت انقلاب اسلامی ایران کی بھی مخالف اور بظاہر اسلامی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یمنی عوام اپنی خود مختاری کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے عوام میں مضبوط ایمان اور مصصم ارادہ قابل مشاہدہ ہے۔

سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آزادی اور خود مختاری کے حصول کیلئے اپنی تحریک کے اس مرحلہ پر یمنی عوام کو سیاسی ڈپلومیسی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی شرمناک جارحیت میں حیران کن بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں یا تو اس جارحیت پر خاموشی ہے یا اس جنگ کی حمایت کی جا رہی ہے جبکہ اس کی مخالفت کرنے والے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی یہ نشست یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم یمن کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں نیز یمن کے عوام کی مدد کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔ سید حسن نصراللہ نے علماء و صلحاء کو یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کیلئے تاکید کی اور ظالم حکومتوں کے خلاف کامیابی کے لئے اپنی مسئولیت بااحسن انداز میں ادا کرنے کی دعا کی


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...
ہيمبرگ يونيورسٹی كے استاد نے مذہب شيعہ قبول كرليا
رہبر انقلاب اسلامی نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں ...
بیروت میں دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی ...
داعش، سلفیت اور اخوان المسلمین کی انتہا پسندی کا ...
شیخ نمر کی کتاب ’’عزت و وقار کی عرضداشت‘‘ ۱۱ ...

 
user comment