اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

سعودی عرب اور کویت کے درمیان اختلافات میں شدت

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر پیٹرولیم علی العمیر نے سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم علی النعیمی سے مطالبہ کیا ہے کہ الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز کے بند ہونے کے نتیجے میں کویت کو پہنچنے والا نقصان سعودی عرب کو پورا کرنا ہو گا۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے اس
سعودی عرب اور کویت کے درمیان اختلافات میں شدت

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے وزیر پیٹرولیم علی العمیر نے سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم علی النعیمی سے مطالبہ کیا ہے کہ الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز کے بند ہونے کے نتیجے میں کویت کو پہنچنے والا نقصان سعودی عرب کو پورا کرنا ہو گا۔ کویت کے وزیر پیٹرولیم کے اس انتباہ کے بعد تیل سے متعلق دونوں ممالک کے اختلافات میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ مہینے کویت کی حکومت نے سعودی عرب کی آئل کمپنی شیفرون کے ملازمین کے ویزے منسوخ کر دیئے تھے اور اس کمپنی کے سامان کی الاحمدی بلدیہ کے علاقے میں منتقلی پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اس کمپنی نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور کویت کے بعض متنازعہ مشترکہ آئل فیلڈز ہیں۔ دونوں ممالک تیل سے مالا مال الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز پر اپنی اپنی ملکیت کے مدعی ہیں۔ ان آئل فیلڈز کے بارے میں دونوں ممالک کے مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد کویت نے بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ پیش کر دیا ہے۔ الخفجی اور الوفرہ آئل فیلڈز کا رقبہ پانچ ہزار کلومیٹر ہے- سعودی عرب اور کویت ایک پچاس سالہ معاہدہے کے تحت ان آئل فیلڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی وزیر کا نجف اشرف پر اختلاف پھیلانے کا الزام
پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے

 
user comment