اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

ملاعمر کے بعد طالبان تقسیم، مختلف گروہوں کے درمیان لڑائی میں کمانڈر سمیت 26 ہلاک

کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر کی وفات کی باضابطہ تصدیق کے بعد طالبان گروپوں کے درمیان پہلی جھڑپ ہوئی، جس میں 9 جنگجو مارے گئے۔ یہ واقعہ مغربی صوبہ ہرات میں گرو
ملاعمر کے بعد طالبان تقسیم، مختلف گروہوں کے درمیان لڑائی میں کمانڈر سمیت 26 ہلاک

کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا عمر کی وفات کی باضابطہ تصدیق کے بعد طالبان گروپوں کے درمیان پہلی جھڑپ ہوئی، جس میں 9 جنگجو مارے گئے۔ یہ واقعہ مغربی صوبہ ہرات میں گروپ کے نئے سپریم لیڈر کی تعیناتی پر پیش آیا۔ ضلع شندداند میں ایک مقامی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ لڑائی میں گروپ کے سینئر کمانڈر سمیت 9 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے سینئر طالبان کمانڈر کی شناخت ملا اسماعیل کے نام سے ہوئی، جو اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا، جبکہ دوسرے گروپ کے تین جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان شوریٰ نے ایک بیان میں ملا عمر کی وفات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملا منصور کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیا گیا تھا، تاہم ان کی نامزدگی پر طالبان گروپوں میں اختلافات سامنے آئے ہیں، جبکہ ملا عمر کے خاندان نے بھی ملا منصور کی بیعت سے انکار کردیا تھا۔ ملا منصور سے اختلاف رکھنے والے طالبان دھڑے ملا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب کو طالبان کا نیا امیر بنانے کے خواہشمند تھے، جبکہ اسی دوران مولوی یعقوب کے قتل کی خبر بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس قتل میں ملا منصور کا ہاتھ ہے۔
مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان اور داعش کے جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپوں کے نیتجے میں 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ضلع لالپور اور دوربابا میں طالبان جنگجوﺅں اور داعشیوں کے درمیان اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں، جب داعش کے گروپ نے طالبان پر حملہ کردیا۔ ایک بارڈر پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران داعش اور طالبان کے 17 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں گروپوں کے جنگجوﺅں نے ایک دوسرے کے گھروں کو بھی نذر آتش کردیا۔ دوسری جانب صوبہ غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع اندر میں پیش آیا، جہاں  طالبان کی طرف سے نصب بارودی سرنگ سے ایک رکشہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا۔د ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع اندر میں پیش آیا، جہاں  طالبان کی طرف سے نصب بارودی سرنگ سے ایک رکشہ ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگیا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...
جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جاری دستخطی مہم ...
کربلا دو شہزادوں کی لڑائی نہیں بلکہ یہ حق و باطل ...
امريكی صدارتی انتخابات كی كمپين شروع ہوتے ہی ...
امت مسلمہ کے خدشات درست ثابت ہوئے/ بن سلمان نے ...
افغانستان: لغمان اور ننگرہار صوبوں میں افغان فوج ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ

 
user comment