اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

یمن پر جاری شرم آور سعودی مظالم کے خلاف ہزاروں یمنیوں کا مظاہرہ

یمن کے ہزاروں شہریوں نے سعودی عرب کے مظالم جاری رہنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ا
یمن پر جاری شرم آور سعودی مظالم کے خلاف ہزاروں یمنیوں کا مظاہرہ
یمن کے ہزاروں شہریوں نے سعودی عرب کے مظالم جاری رہنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ہزاروں افراد نے پیر کے دن دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کے وحشیانہ مظالم اور جارحیت جاری رہنے کے خلاف جلوس نکالا۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔ یمن کے عوام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے بے گناہ عوام پر سعودی عرب کی جارحیت پر اپنی خاموشی توڑ دے۔ یمن کے علما کی کونسل نے بھی سعودی عرب کے جارحین سے مقابلے کے لئے یمنی فوج اور عوامی فورس کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے البیضا اور ابین صوبوں کے درمیان واقع مکیراس کے علاقے پر پچاس بار بمباری کی ہے۔ دوسری جانب یمن کے ایک فوجی ذریعے نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ تعز کے بعض علاقوں سے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے عناصر اور سعودی عرب کے پٹھوؤں کو مار بھگایا ہے۔ اس ذریعے نے مزید کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکار صوبہ تعز کے عوام کی حمایت و پشت پناہی کے ساتھ دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔ اس ذریعے کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر نے اس علاقے کے عوام کو بدترین مظالم کا نشانہ بنایا ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...

 
user comment