اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

جماعت اسلامی بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے، وسیم اختر

کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے بیان کہ''آزادبلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری اور مذاکرات پر تیار ہیں'' کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکوم
جماعت اسلامی بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے، وسیم اختر

کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے بیان کہ''آزادبلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری اور مذاکرات پر تیار ہیں'' کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت دانشمندانہ فیصلے کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کو تمام حقوق دیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں خاطر خواہ حصہ دیا جانا چاہئے۔ بندوق سے مسائل حل نہیں بلکہ نئی خانہ جنگی بڑھتی اور مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ جماعت اسلامی شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ ناراض لوگوں کو منایا جانا چاہئے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق متعدد بار اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیور اور محب وطن ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف وفاق کی جانب سے بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کریں۔ بلوچستان میں خوشحالی کا مطلب پاکستان کا ترقی یافتہ ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ملک اور بالخصوص صوبہ بلوچستان کو معدنیات کی دولت سے مالامال بنایا ہے۔ گوادر پر چین کے تعاون سے تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کا ایک نیادور آئے گا جو کہ بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت دشمن کی تمام سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے آگے بڑھے پوری قوم اور تمام سیاسی ودینی جماعتیں ان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ بھارت اپنی خفیہ تنظیم''را''کی مداخلت کے ذریعے بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے جس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ حکومت ہندوستان کے گھنائونے چہرے کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرے، جب تک ملک دشمن تمام قوتوں کومنہ توڑ جواب نہیں دیا جائے گا وہ باز نہیں آئیں گے۔ وطن عزیز نازک حالات سے گزر رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر بے مثال اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا تا کہ دشمن کے ایوانوں تک یہ پیغام پہنچ جائے کہ ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد

 
user comment