فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جدید ہتھیاروں سے لیس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اردن اور ترکی کی سرحدوں سے مسلسل شام میں داخل ہو رہے ہیں اور ان دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی خصوصی ٹیمیں ان دہشتگردوں کو شام بھیجنے کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قطر اور سعودی عرب کے سیکورٹی حکام بھی خاص مقامات پر دہشتگردوں سے ملاقات کرکے ان کو پیسے اور شام میں دہشت گردوں تک پہنچنے کے لئے نقشہ وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔
وا ضح رہے کہ دہشتگرد گروہوں نے مارچ 2011 ء سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی حمایت کے ساتھ شام کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہےاور یہ دہشتگرد گروہ شام کی حکومت کو گرانے اور اس ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اب تک ان کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
source : abna