داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک امام بارگاہ میں دھماکہ اس گروہ نے انجام دیا تھا- ڈھاکہ کے سینکڑوں عزادار، عاشور
داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک امام بارگاہ میں دھماکہ اس گروہ نے انجام دیا تھا-
ڈھاکہ کے سینکڑوں عزادار، عاشور کے دن اس امامبارگاہ میں مجلس و ماتم میں مصروف تھے-
اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم ایک شخص شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوگئے-
اس حملے سے چند ہفتہ قبل بھی داعش نے ایک اطالوی امدادی کارکن اور ایک جاپانی کاشتکار کو ہلاک کردیا تھا-
ڈھاکہ کے سینئر پولیس افسر اسد الزماں میاں نے کہا ہے کہ حملے کی نوعیت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ، ملک میں بے چینی اور افراتفری پیدا کرنے کی سازش ہے
source : abna24