اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے : حزب اللہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے حزب اللہ کی مجلس عامہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل فاروق نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے مقابلے میں ایک لمحے کے لئے بھی غفلت نہیں برتے گی - حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل فاروق نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ اور مزاحمتی قوتوں کے دشمنوں کی شکست
دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے : حزب اللہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ دشمنوں اور تکفیری دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے
 حزب اللہ کی مجلس عامہ کے نائب سربراہ شیخ نبیل فاروق نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت دہشت گردوں اور مسلح گروہوں کے مقابلے میں ایک لمحے کے لئے بھی غفلت نہیں برتے گی - حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل فاروق نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ اور مزاحمتی قوتوں کے دشمنوں کی شکست یقینی اور حتمی ہے کہا کہ دشمنوں سے جنگ ہروقت اور ہر جگہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ان کا صفایا نہیں کر دیا جاتا- انہوں نے کہا کہ جس طرح صیہونی حکومت کو حزب اللہ نے شکست دی ہے اسی طرح بہت جلد تکفیری دشمن کو بھی شکست سے دوچار کرے گی - انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں حزب اللہ اور تحریک مزاحمت کے ٹھوس موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت کے ضاحیہ علاقے میں دہشت گردانہ بم دھماکے لبنانی عوام کے خلاف تکفیری دہشت گردی کی وحشیگری کی علامت ہے - حزب اللہ کے رہنما شیخ نبیل فاروق نے کہا کہ امریکا اور سامراجی طاقتیں شام اور عراق میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں - انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے شمال مشرقی علاقے عرسال میں داعش کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے -


source : irib
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...

 
user comment