اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ کے ایک اہم کمانڈر سمیر القنطار شام میں دمشق کے مضافاتی علاقے میں شہید ہو گئے ہیں۔
نیجی ذرائع کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے ’’جرمانا‘‘ میں سمیر القنطار کو صیہونی طیاروں نے ان کے گھر پر حملہ کر کے شہید کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی طیاروں کے حملے میں کم سے کم ۱۰ افراد جانبحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
سمیر القنطار کے بھائی بسام القنطار نے گزشتہ روز اتوار کو سوشل میڈیا فیسبوک پر اپنے بھائی کی شہادت کی توثیق کر دی ہے۔
انہوں نے اپنے بھائی کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شہداء کے گھرانے سے مل گئے ہیں۔
شام کی حکومت نے کہا ہے کہ قنطار اتوار کو اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہوں نے سمیر القنطار کو شہید کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بھی سمیر القنطار کی شہادت کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمیر القنطار شام میں صیہونی فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شمیر القنطار کئی صیہونی فوجیوں کے مارنے کے الزام میں کئی سال اسرائیل کی جیلوں میں رہے اور ۲۰۰۸ میں انہیں آزاد کیا گیا۔