فلسطینی حکام نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کی شام جنوب مغربی رام اللہ میں واقع "بیت حورون" صیہونی کالونی کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد اس علاقے کے فلسطینیوں نے انھیں اسپتال پہنچایا لیکن شدید زخموں کے باعث وہ شہید ہو گئے-
در ایں اثنا فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جیلوں کی ابتر صورت حال اور کسی طرح کی سہولیات موجود نہ ہونے کے باعث پچیس فلسطینی قیدیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے- رپورٹ کے مطابق جیل کے حکام، فلسطینی قیدیوں تک وہ گرم کپڑے بھی نہیں پہنچنے دیتے جو قیدیوں کے گھر والے انھیں فراہم کرتے ہیں اور جیل کی خراب صورت حال پر اعتراض کرنے والے قیدیوں کو زد و کوب کرتے ہیں-
فلسطینی ذرائع کے مطابق اکتوبر دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ قدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک سو پینسٹھ فلسطینی شہری صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں جن میں اکتیس بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔ جبکہ سولہ ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں-
source : abna24