۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی میدانوں میں ایران کی موثر موجودگی فخر کا باعث ہے۔
پاکستانی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یہ بات پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی شہاب الدین دارایی سے کل ملاقات کے دوران کہی۔ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی شہاب الدین دارایی نے پرویز رشید کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت سے لگائی جانے والی ثقافت و ہنر کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کا انہوں نے خیر مقدم کیا۔ پاکستانی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے مزید کہا کہ ہم عالمی میدانوں میں ملت ایران کی کامیابیوں کی مبارک باد پیش کرتے ہیں جس نے اپنے رہنماؤں کے فہم و تدبر کی بدولت اور سفارتی طریقے سے اپنے حقوق حاصل کئے اور مشکلات کو حل کیا۔ واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں ثقافت و ہنر سے متعلق ایک نمائش لگائی گئی ہے جو تین دن تک جاری رہے گی۔
source : abna24