اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

آیت اللہ کاشانی نے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر تاکید کی

کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ ا مامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ چبھیس فروری کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کی سازشوں کا
آیت اللہ کاشانی نے پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت پر تاکید کی

کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ ا مامی کاشانی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ چبھیس فروری کے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب ہو گی -
انہوں نے اسلامی جمہوری نظام کے استحکام میں ان انتخابات کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اتحاد اور خاص طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر ان کی وسیع پیمانے پر شرکت پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے خلاف سامراجی طاقتوں کی سازشوں اور اقدامات کو ناکام بنا سکتی ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی دنیا بھر کے حریت پسندوں اور حق پسندوں خاص طور پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز نے امام خمینی رح کی قیادت میں ایرانی عوام کے اسلامی انقلاب کو کامیاب بنایا وہ عوام کا اتحاد تھا -
انہوں نے امریکی پالیسیوں، اسرائیلی منصوبہ بندیوں اور آل سعود کی دولت کو دنیا اور علاقے میں سیاسی فوجی اور اخلاقی بحرانوں کا باعث قرار دیا اور کہا کہ دشمن ایران کے اندر اپنا اثرو رسوخ پیدا کرنے اور علاقے کے ملکوں منجملہ شام، عراق لبنان، فلسطین، یمن اور دیگر علاقوں میں عدم استحکام اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آخر کار انہیں اس میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا -
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے اقدامات جو علاقے میں اسلام کے نام پر اپنی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں درحقیقت وہ دشمن کے ہی منصوبے کا حصہ ہیں - انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے اس منصوبے کے ذریعے اسلامی تہذیب و اخلاق کو نابود کرنا چاہتا ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس مرحلے پر امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ ہوشیاری سے کام لے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے کمربستہ ہو جائے -


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...

 
user comment