اردو
Wednesday 26th of June 2024
0
نفر 0

امام خامنہ ای کی نگاہ میں شہدائے مدافعین حرم کی تین اہم خصوصیات

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا: آپ کے ان شہداء کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے وہاں(شام) جا کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اگر یہ وہاں جا کر جنگ نہیں کریں گے تو دشمن ملک کے اندر گھس جائے گا۔۔۔۔
امام خامنہ ای کی نگاہ میں شہدائے مدافعین حرم کی تین اہم خصوصیات
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا: آپ کے ان شہداء کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے وہاں(شام) جا کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اگر یہ وہاں جا کر جنگ نہیں کریں گے تو دشمن ملک کے اندر گھس جائے گا۔۔۔۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ خامنہ ای ڈاٹ آئی آر نے شہدائے مدافعین حرم کے اہل خانہ کے ساتھ ہوئی آپ کی ملاقات کی رپورٹ شائع کی ہے۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے شہدائے مدافعین حرم کے اہل خانہ سے فرمایا: حقیقت میں آپ کے شہداء، اور آپ اہل خانہ؛ ان کے ماں باپ اور ان کی اولاد، تمام ملت ایران کی گردن پر حق رکھتے ہیں۔ ان شہیدوں کی کچھ خصوصیات ہیں؛ ایک یہ ہے کہ انہوں نے عراق و شام میں حرم اہلبیت(ع) کا دفاع کیا ہے اور اسی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔۔۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا: آپ کے ان شہداء کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے وہاں(شام) جا کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اگر یہ وہاں جا کر جنگ نہیں کریں گے تو دشمن ملک کے اندر گھس جائے گا۔۔۔ اگر ان کو وہاں نہیں روکا جائے گا تو ہمیں کرمانشاہ، ہمدان اور دوسرے علاقوں میں ان کے ساتھ جنگ کرنا پڑے گی۔ در حقیقت یہ ہمارے شہداء ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو ملک کے دفاع، ملت، دین اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی راہ میں نثار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تیسری خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے عالم غربت میں شہادت پائی ہے۔ یہ ایک بڑی خصوصیت ہے۔ اور یہ خداوند عالم کی بارگاہ میں نظرانداز نہیں ہو گی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا ایرانی حجاج سانحہ منیٰ کا باعث بنے؟ کیا ...
مصر شہیدہ حجاب کےساتھ یکجہتی کا اظہار
کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اسلامی بیداری کے ...
بان کی مون : توہین آمیز فلم کی مذمت
انڈونيشيا كی جانب سے قدس میں صیہونی بستيوں كی ...
ماسکو کے اطراف میں آٹھ مساجد کی تعمیر کا فیصلہ
ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان لائن آف ...
فلسطين میں قرآنی نسخے كی خريد و فروش ممنوع
ہندوستان میں مسلمان نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ
ہفتہ وحدت کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ...

 
user comment