کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شمال مغربی شہروں کے علاوہ قبائلی علاقوں میں بھی محسو
کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شمال مغربی شہروں کے علاوہ قبائلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔اس زلزلے نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور گرد ونواح کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں ایک سو ستاون کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جاتا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ تھی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان اور افغانستان کو سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے ہلاکر رکھ دیا تھا۔ اس زلزلے میں تقریباً چار سو افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ متعدد عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
source : abna24