اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

شہادت کی ثقافت نے ہماری قوم کو زندہ رکھا ہے/ سعودی حکومت امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونا ہے

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: ملت یمن آج تن تنہا عالمی استکبار خاص طور پر امریکہ, اسرائیل اور ان کے پیٹھو ممالک کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ سید عبد الملک الحوثی
شہادت کی ثقافت نے ہماری قوم کو زندہ رکھا ہے/ سعودی حکومت امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونا ہے

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: ملت یمن آج تن تنہا عالمی استکبار خاص طور پر امریکہ, اسرائیل اور ان کے پیٹھو ممالک کے ساتھ لڑ رہی ہے۔
سید عبد الملک الحوثی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: ملت یمن ہر روز شہداء کا قافلہ جن میں مرد، عورتیں، بچے اور جوان شامل ہیں راہ خدا میں پیش کرتی ہے، ملت یمن خونخوار، ظالم اور ستمگر جارحین کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یمن کے لوگ مظلومانہ طریقے سے مارے جا رہے ہیں۔ ظلم کی حد یہ ہے کہ لوگوں کے پاس کھانے پینے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا۔ یہ ظلم ایک جانب سے یمن کے لوگوں کی مظلومیت کو ثابت کرتا ہے اور دوسری جانب سے شرپسند طاقتوں کی بداخلاقی اور طغیانگری کو۔ ہمارے شہداء وہ تھے جو اس ظلم کو تحمل نہیں کر سکے انہوں نے اپنی قوم کے لیے اپنی جانیں نثار کر دیں۔
انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا: وہ سماج جس میں ایمان اور شرافت پائی جاتی ہو وہ کبھی بھی ظلم کے آگے نہیں جھک سکتا اور ہمیشہ جانثاری کے لیے تیار رہتا ہے تاکہ آزاد اور شریفانہ زندگی گزار سکے اور خدا کے علاوہ کسی کے آگے نہ جھکے۔ ایسا سماج ہی طاغوت اور استکبار کے سامنے ڈٹ سکتا ہے۔ آج ملت یمن ایسے مستکبرین کے مقابلے میں کھڑی ہے جو عورتوں ور بچوں پر رحم نہیں کھاتی۔
انہوں نے مزید کہا: سعودی حکومت شیطانی طاقتوں کے ہاتھوں کا کھلونا بنی ہوئی ہے اور علاقے کے امن کو نابود کر رہی ہے ’’شیطان بزرگ‘‘ امریکہ کے اشاروں پر ناچنے والی آل سعود کی حکومت نے یمن کے لوگوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ لیکن اس کے مقابلے میں شہادت کی ثقافت نے ہماری ملت کو زندہ رکھا ہے۔
الحوثی نے تمام ملت یمن اور عالم اسلام کو مخاطب کر کے کہا: ہم تمام ملت یمن اور ان لوگوں جو امریکہ کو مثیت دید سے دیکھتے ہیں نیز تمام مسلمان سیاستمداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کو ان بمبوں کے درمیان دیکھو جس نے ہزاروں انسانوں کو خاک و خوں میں لت پت کیا ہے۔ امریکہ کو تاریخی آثار کے مٹانے، مساجد و تعلیمی ادارے کو مسمار کرنے اور انسان و انسانیت سے متعلق ہر چیز کی نابود کرنے میں دیکھو۔ وہ امریکہ جو ڈیموکریسی، آزادی اور انسانی حقوق کے دفاع کی بات کرتا ہے مسلمانوں کا اصلی قاتل وہی ہے امریکہ و اسرائیل علاقے میں اس آل سعود کی حمایت کر رہے ہیں جو نہ آزادی کے نام سے آشنا ہے نہ ڈیموکریسی کے نام سسے، نہ انسانی حقوق سے۔ ان کے دین، دین وہابیت کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے آخر میں سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم سعودی جارحین سے یہ کہنا چاہیں گے کہ اپنے کردار پر تجدید نظر کر لیں امریکہ و اسرائیل کی غلامی ان کے فائدہ میں نہیں۔ امریکہ و اسرائیل وہ ہیں جو آج تمہارے ساتھ ہیں اور کل تمہارے خلاف ہوں گے تاریخ پر نگاہ دوڑا لیں جو کل تک امریکہ کے ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے امریکہ نے انہیں ایسے اٹھا کر پھینکا جیسے شہید کی مکھی کو شہد سے نکال کر کوڑھے دان میں بھینک دیا جاتا ہے۔ تاریخ سے عبرت حاصل کرو اور خود کو نجات دلاؤ۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment