اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

نماز جمعہ کے بعد سرینگر میں جھڑپیں، شلنگ سے افراتفری

کی رپورٹ کے مطابق پائین شہر میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں اور پولیس کے مابین پتھراؤ جوابی پتھراؤ، لاٹھی چارج اور شلنگ سے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے مسجد کے احاطے میں ہی نع
نماز جمعہ کے بعد سرینگر میں جھڑپیں، شلنگ سے افراتفری

کی رپورٹ کے مطابق پائین شہر میں نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں اور پولیس کے مابین پتھراؤ جوابی پتھراؤ، لاٹھی چارج اور شلنگ سے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے مسجد کے احاطے میں ہی نعرہ بازی شروع کی۔ اسی اثناء میں نوجوان اپنے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے لئے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کیا جس دوران احتجاجی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ان پر جوابی پتھراؤ کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج اور شلنگ کی اور جب نوجوانوں نے پتھراؤ میں شدت لائی تو پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ٹائر گیس شلنگ اور پلیٹ گن اور مرچی گیس کے گولے داغے گئے جس کے بعد طرفین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث پورا علاقہ اشک آور گولوں سے لرز اٹھا اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا اور شلنگ اور مرچی گیس سے مقامی لوگوں کو تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں خواجہ بازار، نوہٹہ اور ملحقہ علاقے میں کچھ دیر کیلئے کاروباری ادارے ٹھپ ہو کر رہ گئے، راجوری کدل میں بھی نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج کیا جس دوران پولیس اور مشتعل نوجوانوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران گوجوارہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بھی احتجاج کررہے نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے فورسز نے لاٹھی چارج اور شلنگ کی جس کے نتیجہ میں ان علاقوں میں پرتناؤ حالات رہے۔ فورسز نے خشت باری کر رہے نوجوانوں پر زبردست شلنگ کی تاہم پولیس نے ان پر اشک آور گولے داغے اور ان کا تعاقب کرکے انہیں واپس گلی کوچوں میں دھکیل دیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مشتعل مظاہرین کے خلاف کارروائی کے دوران فورسز اہلکاروں نے کئی راہ گیروں کی مار پیٹ کی گئی۔ علاقے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا اور پولیس کی طرف سے اشک آور گولے داغنے سے علاقہ دھویں سے بھر گیا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم

 
user comment