اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

علامہ سید ساجد علی نقوی کی نگاہ میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام، آئین کی بالادستی،
علامہ سید ساجد علی نقوی کی نگاہ میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا

 کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام، آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری، باہمی اتحاد و یگانگت، مذہبی رواداری کو یقینی بنانے اور نفرتوں کو مٹانے سے ممکن ہے۔ حکمران اور ریاستی ادارے ملک کے تمام طبقات کے شہری حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائیں، دہشت گردی اور لاقانونیت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تمام محب وطن قوتوں کو امن عامہ کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مظفر گڑھ میں علمائے کرام اور تنظیمی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے حامی ہیں، لیکن اس کے مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے منفی خیالات کی نفی کرنے اور اسلام کی انسان پرور تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر مولانا اعجاز حسین شاکری، مولانا نجم الحسنین، مولانا احسان علی اتحادی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment