اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

فلوجہ میں سرگرم دھشتگردوں کی بیشتر تعداد غیر ملکیوں کی ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت اور ان ک
فلوجہ میں سرگرم دھشتگردوں کی بیشتر تعداد غیر ملکیوں کی ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت اور ان کی ایک بڑی تعداد کے فرار کرجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسّی فیصد سے زائد دہشت گرد غیر ملکی ہیں-عراق کے پولیس سربراہ نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی کی کاروائی میں تکفیری دہشت گردوں کی بم نصب کی ہوئی دسیوں گاڑیوں، ہزاروں بموں اور دھماکہ خیز مواد کو تباہ کردیا گیا ہے-

جودت نے کہا کہ فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی میں اس شہر کے بہت سے مضافاتی علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہیں- داعش دہشت گردوں کے قبضے سے شہر فلوجہ کو آزاد کرانے کی کاروائی ، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توسط سے انجام پارہی ہے اس کاروائی میں عراقی فوج اور بین الاقوامی اتحاد کی کے لڑاکا طیارے فضائی حملے بھی کر رہے ہیں- فلوجہ پر سن دو ہزار تیرہ سے داعش نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے سبب اس علاقے کے لوگوں کو لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment