اردو
Wednesday 8th of January 2025
0
نفر 0

رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کی 27ویں برسی کے موقع پر عظيم الشان اجتماع سے اہم خطاب

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہرا ن اور ملک کے دوسرے شہروں میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے
رہبر معظم کا حضرت امام خمینی (رہ) کی 27ویں برسی کے موقع پر عظيم الشان اجتماع سے اہم خطاب

کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہرا ن اور ملک کے دوسرے شہروں میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران میں حضرت امام خمینی (رہ) کے مرقد پر ان کی ستائسویں برسی کی مناسبت سےعظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریبا دو ملین ملکی اورغیر ملکی زائرین نے شرکت کی ۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی(رہ) کے مرقد پر عظیم الشان احتماع سے خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ ملک کو سامراجی طاقتوں اور مشکلات کے دلدل سے نجات عطا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) مؤمن کامل ، اللہ تعالی کے عبد خاص اور انقلابی تھے جنھوں نے اپنی گہری بصیرت کے ساتھ اسلامی انقلاب برپا کیا اور یہ انقلاب فوجی کودتا کے ذریعہ نہیں بلکہ عوامی طاقت اور حضرت امام خمینی (رہ)کی بصیرت کی بدولت وجود میں آیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کو سیاسی، اقتصادی، ثقافتی وابستگی اور پسماندگی سے نجات عطا کی اورایرانی قوم کو مشکلات اور سامراجی طاقتوں کے دلدل سے نکال لیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمیں امریکہ اور برطانیہ نے ہر لحاظ سے پسماندہ بنادیا تھا ہم سامراجی طاقتوں سے وابستہ تھے ہمارے سر پر امریکہ اور برطانیہ جیسی منحوس اور ظالم و جابر طاقتیں مسلط تھیں ، ہمیں علمی، سیاسی، ثقافتی اور ترقی و پیشرفت کے لحاظ سے پسماندہ بنادیا گیا تھا ہماری قسمت کا فیصلہ امریکہ اور برطانیہ کے ہاتھ میں تھا۔ لیکن حضرت امام خمینی (رہ) نے ایرانی قوم کو نجات عطا کرنے کا فیصلہ کیا ، قوم نے ان کا ساتھ دیا اور اللہ تعالی نے ایرانی قوم اور امام خمینی (رہ) کی مدد و نصرت کی اور اللہ تعالی نے حضرت امام خمینی کی تلاش و کوشش کے نتیجے میں اس قوم کو امریکہ اور سامراجی طاقتوں کے شرسے نجات عطا کی اور آج ایرانی قوم علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی اقتصادی، ثقافتی استقلال اورعلم و دانش کے میدان میں ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج بھی انقلاب اسلامی کے چھوٹے بڑے دشمن موجود ہیں لیکن ہمارے اصلی دشمن امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ ہیں اور ہمیں اپنے اصلی دشمنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ قابل اعتماد نہیں ، امریکہ بڑا شیطان ہے اور ہمیں بڑے شیطان کے مکر و فریب کے بارے میں ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہیے۔

آپ نے فرمایا: امریکہ خود بھی ظالم ہے اور دنیا کے ظالموں کی حمایت بھی کرتا ہے امریکہ ، فلسطین پر ظلم کررہا ہے اور اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔ امریکہ ، یمن میں جاری بمباری کی حمایت کررہا ہے۔ امریکہ یمن میں اپنے اتحادیوں کی مدد میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔ امریکہ یمن کے شہروں ، اسپتالوں ، مدارس ، مساجد اور ثقافتی مراکز پر بمباری میں بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔

امریکہ شیطنت اور شرارت کا محور ہے اور وہ اسلام اور مسلمانوں کا اصلی دشمن ہے مسلمانوں کو امریکہ کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے مسلمانون کو ایسے حکمرانوں سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنا چاہیے جو امریکہ کے طرفدار اور اس کے غلام ہوں


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعہ ملک کو غیر شیعہ بنانے کی سازش
جنوبی آفریفہ میں ایک بہت بڑی مسجد کا افتتاح
ماہ مبارک رمضان قرب خداوندی حاصل کرنے کا سنہری ...
طاہر القادری: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں ...
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
شیخ علی سلمان کو زیر حراست رکھنے کے فیصلہ میں ...
مصطفیٰ بدر الدین کی شہادت امت مسلمہ کے لیے باعث ...
باكو كے ايك سكول سے با حجاب ٹيچر كا اخراج
افغانستان میں کتاب" حضرت محمد(ص)،صلح و وحدت کے ...
اسلام دو جملوں میں خلاصہ ہوتا ہے نہ ظلم کرو نہ ظلم ...

 
user comment