اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

امریکی تاریخ کی بدترین فائرنگ میں 50 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے آرلینڈو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آور کی شناخت افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکی تاریخ کی بدترین فائرنگ میں 50 افراد ہلاک

    امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے آرلینڈو میں نائٹ کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آور کی شناخت افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے  جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جس کی شناخت افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے نام سے ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں مسلح شخص جسم سے بم باندھ کر ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہو گئے۔

ادھر امریکی حکام نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا جب کہ ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جا سکے کہ آیا حملہ آور اکیلے ہی فائرنگ میں ملوث تھا یا پھر وہ ممکنہ طور پر اسلامی شدت پسندی سے متاثر ہوسکتا ہے تاہم اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ فائرنگ کا واقعہ مقامی یا بین الاقوامی دہشت گردی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق حملے کے فوری بعد امریکی صدر براک اوباما کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں صدر کا کہنا تھا کہ انہیں تحقیقات کے ہر لمحے سے آگاہ رکھا جائے جب کہ نائب صدر جو بائیڈن کو بھی حملے کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

امریکی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت 29 سالہ عمر متین کے نام سے ہوئی جو افغان نژاد امریکی شہری اور فلوریڈا کے شہر پورٹ سینٹ لوسی کا رہائشی ہے، وہ نیویارک میں پیدا ہوااور نیو جرسی کی رہائشی خاتون سے شادی کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...

 
user comment