اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

افغانستان میں داعش کے ہاتھوں بچوں کا قتل عام

کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہارکی صوبائی کونسل کی ایک رکن نے بتایا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے افراد نے ہفتے کو صوبہ ننگرہار کے شہر کوٹ پرحملہ کرکے متعدد افغان بچوں کوبہیمانہ طریقے سے قتل
افغانستان میں داعش کے ہاتھوں بچوں کا قتل عام

کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہارکی صوبائی کونسل کی ایک رکن نے بتایا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے افراد نے ہفتے کو صوبہ ننگرہار کے شہر کوٹ پرحملہ کرکے متعدد افغان بچوں کوبہیمانہ طریقے سے قتل کرکے کئی افغان خواتین کو یر غمال بنالیا -

صوبہ ننگرہار کی صوبائی کونسل کی رکن نیلوفرعزیز نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ داعش نے کتنے افغان بچوں کا قتل عام کیا اور کتنی خواتین کو یرغمال بناکر وہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں - البتہ داعش اور افغان فوج کے درمیان ہونے والی لڑائی میں داعش کے اکیس دہشت گرد ہلاک اور تیئیس دیگر زخمی ہوگئے -

صوبہ ننگرہارکی مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں دس افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں- بتایا جاتاہے کہ صوبہ ننگرہارکے شہروں "کوٹ" ، "چپرہار"، "اسپین غر" اور "ہسکہ مینہ" میں داعش نے اپنا اثرو رسوخ پیدا کرلیا ہے اور وقفے وقفے سے وہ سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹوں اور لوگوں کےگھروں پر حملہ کرتے رہتےہیں-

افغانستان بالخصوص مشرقی علاقے میں داعش کی موجودگی کے باوجود افغانستان کے فوجی اور سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کا اثراتنا نہیں ہے کہ فی الحال اس گروہ کو ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جائے


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...

 
user comment