اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد کے علاقے الکرادہ میں عبدالمجید السامرائی ہسپتال کے قریب ہوئے بم دھماکے میں ۵۰ افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ہسپتال کی پارکنگ میں ہوا جس میں ۱۰ افراد شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق اہل تشیع سے تھا۔
ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور شہداء کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں جانی نقصان کے علاوہ بھاری مقدار میں مالی نقصان بھی ہوا ہے ۱۷ گاڑیاں اور ۷ دکانیں بھی جل کر راکھ ہو گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ الکرادہ علاقے میں دو ماہ قبل بھی ایک بھیانک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چار سو عراقی جانبحق اور زخمی ہوئے تھے بغداد کے الکرادہ علاقہ میں اکثریت شیعوں اور عیسائیوں کی ہے۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
داعش نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔