اردو
Wednesday 1st of May 2024
0
نفر 0

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 افراد جاں بحق

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 افراد جاں بحق
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب وہابی تکفیری دہشت گردوں خودکش حملہ کے نتیجے میں فوجیوں سمیت 20افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی صدارتی محل کے گیٹ کے قریب لا کردھماکے سے اڑادی، دھماکے سے صدارتی محل کی مین چیک پوسٹ کے قریب واقع دو ہوٹلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔دھماکہ اس وقت کیا گیا جب صبح کے وقت علاقے میں شدید ٹریفک جام تھا۔
وزیر اطلاعات محمد عبدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کے وقت ایس وائے ایل ہوٹل میں سکیورٹی حکام کی میٹنگ جاری تھی اور دھماکے کے باعث ایک وفاقی وزیر اور حکومتی ریڈیو کے بعض صحافی بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں جنہیں فوری طور پرموغادیشو کے مدینہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےدھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کی وزارت داخلہ نے چار مذہبی تنظیموں ...
غير حتمی علائم كی تطبيق مھدوی ثقافت كے لیے خطرے ...
اسلامی ملکوں کے سربراہ پیغمبر اکرم ص کی توہین پر ...
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن آیت اللہ خزعلی کا ...
افغانستان: داعش کمانڈر ملاعبدالرؤف ہلاک
کوسووو میں جامع مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد
جدیدیت کے بہانے نواجوں میں زہریلے خیالات پھیلانے ...
آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین ...
وہابيوں كی جانب سے مصری مسجد "توحيد" كی بے حرمتی
لندن يونيورسٹی میں اسلام كے بارے میں آشنائی كا ...

 
user comment