اردو
Monday 17th of June 2024
0
نفر 0

آیت اللہ خامنہ ای نے کربلا میں حج بجا لانے کا دیا فتویٰ: عربی میڈیا کا مضحکہ خیز دعویٰ

اس ٹی وی چینل نے کربلا کے حج پر جواز کے فتویٰ کی جھوٹی نسبت رہبر انقلاب اسلامی کی طرف دے کر یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام ایرانیوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور مسلمانوں کے قبلے کو بدلنے کے عنوان سے کیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کربلا میں حج بجا لانے کا دیا فتویٰ: عربی میڈیا کا مضحکہ خیز دعویٰ

    اس ٹی وی چینل نے کربلا کے حج پر جواز کے فتویٰ کی جھوٹی نسبت رہبر انقلاب اسلامی کی طرف دے کر یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام ایرانیوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور مسلمانوں کے قبلے کو بدلنے کے عنوان سے کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوم عرفہ کے موقع پر ایرانی زائرین کے کربلا کے سفر کے حوالے سے عربی میڈیا نے ایرانی شیعوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ اس سال جبکہ ایرانیوں کو حج سے محروم کر دیا گیا ان کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فتویٰ دے کر حج بیت اللہ کے بجائے اس سال کربلا کے مقدس مقامات کا حج جائز قرار دے دیا!
عربی نیوز چینل اسکای نیوز نے اس بارے میں مزید کہا: اس فتویٰ کے بعد عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوم عرفہ کو ایک ملین ایرانی کربلا کی زیارت کے لیے عراق پہنچے۔
اس ٹی وی چینل نے کربلا کے حج پر جواز کے فتویٰ کی جھوٹی نسبت رہبر انقلاب اسلامی کی طرف دے کر یہ مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام ایرانیوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور مسلمانوں کے قبلے کو بدلنے کے عنوان سے کیا ہے۔
امریکہ کے ڈالروں پر چلنے والے اس ٹی وی چینل نے آل سعود کے جرائم اور سانحہ منیٰ کی طرف اشارہ کئے بغیر ایرانی حجاج کے مکہ سفر کے حوالے سے ایک سفید جھوٹ پر مبنی دعویٰ کیا ہے کہ اس سال نے خود سعودی عرب کے ساتھ اپنے سیاسی اختلافات کی بنا پر اپنے حجاج کو سعودی عرب بھیجنے سے منع کر دیا جبکہ سعودی عرب نے انہیں حج سے منع نہیں کیا تھا!


جھوٹے اور بے بنیاد دعوے پر الازہر کا بیان
اس عربی امریکی چینل کے جھوٹے دعوے کی بنیاد پر الازہر یونیورسٹی کے بزرگ علماء کے ایک وفد نے بیانیہ جاری کر کے کہا ہے کہ حج کا اپنا ایک وقت اور مکان ہے اور حج کے زمان و مکان کے علاوہ کسی دوسری جگہ کی زیارت انسان پر سے فریضہ حج کو ساقط نہیں کرتی۔
زیارت عرفہ کیا ہے؟
عالمی استکبار سے وابستہ عربی میڈیا کے ان جھوٹے دعووں کے بعد یہ جاننا ضروی ہے کہ کربلا میں ایرانی زائرین کی آمد و رفت پورا سال رہتی ہے جبکہ بعض خاص اوقات جیسے عاشورہ، اربعین، پندرہ شعبان اور یوم عرفہ کے مواقع پر ان کی تعداد میں کثرت سے اضافہ ہو جاتا ہے۔
یوم عرفہ کو امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت کے بارے میں ائمہ اطہار (ع) سے بہت ساری روایات نقل ہوئی ہیں جیسے امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ’’خداوند عالم اہل عرفات سے پہلے زائرین حسین(ع) کی طرف نگاہ کرتا ہے ان کی حاجتوں کو پورا کرتا ہے ان کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اس کے بعد اہل عرفات کی طرف توجہ کرتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کرتا ہے‘‘۔ سید بن طاووس لکھتے ہیں کہ وہ روایات جو امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت میں نقل ہوئی ہیں وہ حد تواتر سے زیادہ ہیں۔
لیکن قابل توجہ بات یہ ہے کہ کربلا اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کبھی بھی ایرانیوں کے لیے حج و عمرہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنی ہے ایران ہی وہ تنہا اسلامی ملک ہے جس کے باشندہ پورا سال سب سے زیادہ حج و عمرہ بجا لانے مکہ کا سفر کرتے ہیں۔
البتہ یہ سفید جھوٹ کہ شیعہ اپنا قبلہ بدلنا چاہتے ہیں اور نجف و کربلا کو اپنا قبلہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ کوئی نئی سازش نہیں ہے یہ وہ شبھہ ہے جو سالھا سال سے وہابی اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے خلاف دنیا کے مسلمانوں میں پھیلا رہے ہیں۔ لیکن یہ ایسا شبھہ ہے جو صرف مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔ مثال کے طور پر درج ذیل تصویر جو کربلا میں بین الحرمین کے مقام پر یوم عرفہ کو نماز ظہرین کی ادائیگی کی عکاسی کرتی ہے اس میں نمازیوں کا خانہ کعبہ کی طرف رخ اور خانہ کعبہ کی طرف رکوع و سجود کا بجا لانا ۔ نہ روضہ امام حسین علیہ السلام کی طرف۔ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہابی اہل بیت (ع) اور ان کے چاہنے والوں سے عناد اور دشمنی کی بنا پر ہمیشہ ان کے خلاف جھوٹے پلندے تیار کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شام میں ۲۰۰ سے زائد دھشتگرد ہلاک
عراق میں داعش کے ہاتھوں بارہ لاکھ خواتین بے گھر
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے اسلام مخالف متنازع ...
علاقے میں دھشتگردوں کی شکست پر سید حسن نصر اللہ ...
وائٹ ہاوس کے سامنے سید الشہداء(ع) کا ماتم
آیت ‌الله جوادی آملی: خداوند عالم عدل محض ہے
مسلمانوں كے عبادی مراكز پر دھماكے عالمی استكبار ...
خطیب نمازجمعہ تہران: آل سعود نے دنیا بھر کے ...
عراق کے وزیر اعظم میں شان رسول (ص) میں کی گئی ...
قطر ؛ قرآن كريم میں مذكور پودوں كی تصاوير پر ...

 
user comment