اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بریٹو روڑ نمائش چورنگی پر جشن ولایت علی علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، پیر سید مقدس کاظمی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، میثم عابدی، علامہ نشان حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ شجاع رضوی نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن ولایت میں علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش، انجینئر رضا نقوی، میر تقی ظفر و دیگر علمائے کرام، خواتین، بچوں اور ایم ڈبلیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جشن ولایت سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ولی فقیہہ کے دامن کو تھامیں، اللہ تعالیٰ نے آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ہمیں عظیم نعمت سے نوازا ہے، یہ وہ شخصیت ہے کہ جس نے عالم اسلام کی آبرو بچائی ہے ورنہ عالمی استکبار نے اپنے ایجنٹ داعش، القاعدہ و دیگر تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی، ہمیں چاہیئے کہ ولی فقیہہ آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں متحد ہوکر عالمی استکبار کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔ کانفرنس کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شاندار آتش بازی کی گئی اور جشن غدیر کی مناسبت کیک کاٹا گیا
عید غدیر کی مناسبت سے منعقدکئے جانے والے جشن ولایت سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ولی فقیہہ کے دامن کو تھامیں، اللہ تعالیٰ نے آیت اللہ خامنہ ای کی صورت میں ہمیں عظیم نعمت سے نوازا ہے، یہ وہ شخصیت ہے کہ جس نے عالم اسلام کی آبرو بچائی ہے ورنہ عالمی استکبار نے اپنے ایجنٹ داعش، القاعدہ و دیگر تکفیری دہشت گردوں کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

source : abna24