اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سرگرم دھشتگرد ٹولے داعش نے ایک بار پھر اسپائکر کا واقعہ دہراتے ہوئے پچاس سے زائد عراقی فوجی جوانوں اور رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اہلکاروں کا قتل عام کر دیا۔
اس تکفیری ٹولے نے عراقی جوانوں کے قتل عام کی دردناک تصویروں کو شائع کر کے ایک مرتبہ پھر عراقی عوام اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا۔
داعش نے یہ ویڈیو جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ عراقی حکومت کے عہدیدار جو شمالی عراق پر اپنے قبضے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹا ہے۔
اس کے باوجود کہ دھشتگرد ٹولہ اب عراق میں شدید شکست سے دوچار ہو رہا ہے لیکن اس طرح کے بھیانک جرائم کا ارتکاب کر کے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ وہ عراق کے شمالی علاقوں پر ابھی بھی قابض ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے دوہزار چودہ میں تکریت کے علاقے اسپائکر میں فوچھی چھاونی پر حملہ کر کے ایک ہزار سات سو زیر تربیت افراد کا قتل عام کر دیا تھا۔