بين الاقوامی گروپ : شهر «تول(Toul)» میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والے دو نسل پرست نوجوانوں كو ۱۸ ماہ كی سزا سنائی گئی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «estrepublicain» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نانسی شہر كی عدالت نے اكيس سالہ دو نوجوانوں كو شہر تول میں مسجد پر حملہ كر كے اسلام مخالف نعرے لكھنے اور سور كا سر اس مقدس عبادتگاہ كی ديوار پر لٹكانے كی پاداش میں ۱۸ مہينے قيد كی سزا سنائی ہے ۔
مسجد كی بے حرمتی كرنے والے نوجوانوں نے عدالت میں اپنے اس اقدام كو غير ذمہ دارانہ تسليم كرتے ہوئے اس كا منشا غفلت اور جوانی كی مستی قرار ديا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir