بين الاقوامی گروپ : ہندوستان كے صوبہ بہار كے شہر سيوان میں جماعت اسلامی كے مقامی دفتر كی جانب سے غير مسلم شہريوں كو قرآن كريم كے نسخے تحفے میں دئیے گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Two Circles» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن كريم غير مسلموں كو ہدیہ كیے جانے كا ہدف انہیں مسلمانوں كی مقدس كتاب سے آشنا كرنا ہے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق غير مسلموں كو قرآن ہدیہ كرنے كی تقريب سيوان شہر كے ايك اسلامی اسكول میں منعقد ہوئی جس كے دوران قرآن كريم كے ہندی ترجمے پر مشتمل ۵۰ نسخے ہندؤوں اور غير مسلموں كو ہدیہ كیے گئے ۔
اس تقريب سے خطاب كرتےہوئے بہار كے سابق گورنر احمد علی اختر نے كہا كہ قرآن كريم صرف مسلمانوں كے لیے نہیں ہے بلكہ یہ تمام انسانوں كی ہدايت كے لیے نازل ہوا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir